آج آپ کو اپنے جذبات و احساسات میں پیدا ہونے والی مشکلات یا رکاوٹوں کے بارے میں دوسروں سے مشاورت کرنے یا اپنی دلی کیفیات کا اظہار کرنے کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے۔آپ کے بارے میں اڑائی جانے والی بے بنیاد افواہ کی وجہ سے آپ میں بھی منفی جذبات پیدا ہو سکتے ہیں اور نظر انداز کئے جانے کی سوچیں بھی غالب آسکتی ہیں۔

اپنے آپ کو سوچوں کے دائرے میں قید نہ کریں ورنہ افسردگی کا شکار ہو جائیں گے۔اپنے آپ کو اپنے برے موڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کریں ورنہ اپنے پیاروں کے ساتھ بڑی بڑی غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔اپنی شریک حیات کی بات کو غور سے سنیں،سمجھیں اور ان پر عمل کرنے کی بھی کوشش کریں۔