آج آپ کو اپنے بارے میں کوئی بھی بات واضح انداز میں کرنے یا اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کافی مشکل پیش آ سکتی ہے۔آپ کو اپنے دوست احباب سے ملاقات کرنے یا باہمی گپ شپ کے پروگراموں سے دور رہنا چاہئے ورنہ کئی قسم کی غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

موجودہ وقت میں کسی طرح کی بھی نئی سرمایہ کاری کرنا یا کسی قیمتی چیز کی خریداری کرنا فائدہ مند ثابت نہ ہوگا۔ممکنہ طور پر آپ کوکسی ایسے کاروبار کی ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کرنی ہوگی جس کی کامیابی کے بارے میں آپ نے دوسروں کو یقین دہانی کرا رکھی ہوگی۔اپنی باتوں کو وضاحت سے بیان نہ کر نے کی وجہ سے آپ کے شراکتی معاملات دباؤ یا ٹینشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔