آج دن کے آغاز میں ہی آپ کسی بھی نئے کام کی شروعات کرنے کے لئے بہت پرعزم اور پرجوش ہوں گے جبکہ کسی ایسے پرانے کام کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کے امکانات واضح ہیں جنہیں بہت عرصہ قبل آپ مکمل کر چکے تھے۔آج اپنے معمولات کو انجام دینے میں آپ کو دوسروں سے مشاورت کی بجائے اپنے وجدان پر ہی بھروسہ اور اعتماد کرنا چاہئے۔یوں تومنزل کو حاصل کرنے کی تمنا ہر دل میں موجود ہوتی ہے مگر اس کیلئے درکار محنت اور جذبہ ہر کسی میں نہیں ہوتا ۔کوئی اپنے ارادے توڑ کر ہمت ہار جاتا ہے ،کسی کے پاس یقین نہیں ہوتا اور کوئی اپنے اندیشوں سے مار کھا جاتا ہے۔ مگر آپ کی طرح ہر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پاتا۔