آج اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران آپ بہت بہتر رویے اور پر جوش جذبات سے معمور ہوں گے لیکن سب سے بڑھ کر بہتری یہ ہو سکتی ہے کہ آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے محتاط رہیں کیونکہ ان میں سے کوئی فرد آپ کی بے خبری سے فائدہ اٹھا کر آپ کی جڑیں کاٹ سکتا ہے۔

آپ کو آپ کسی قسم کی نئی کاروباری سرگرمیوں سے اجتناب برتنا چاہئے کیونکہ آپکی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں۔آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے پیاروں کی خواہشات اور ضروریات پر توجہ دیں کیونکہ آپ دونوں باہمی طور پر اپنے گھر کی بہتری کے منصوبے بنا سکیں گے۔اپنے وسائل کے بارے میں غلط تخمینے مت لگائیں اور نہ ہی کسی غلط فہمی کا شکار ہوں۔